چوہدری طارق بجاڑ کی والدہ کی بانبری کے قبرستان میں تدفین

December 01, 2021

بانبری(نمائندہ جنگ)میرپور اسلام گڑھ بجاڑ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما ٹھیکیدار چوہدری طارق بجاڑ، بانبری آکسفورڈ میں مقیم چوہدری طالب حسین ، چوہدری عارف حسین اور چوہدری بشارت کی والدہ جن کا گزشتہ دنوں بانبری آکسفورڈ شائر میں انتقال ہو گیا تھا۔ مرحومہ اسلام گڑھ بجاڑ کی ممتاز شخصیت چوہدری غالب مرحوم کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ کی تدفین بانبری کے مقامی مسلم قبرستان میں کر دی گئی ہے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ممبر اسمبلی چوہدری یاسین، ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید، ممبر اسمبلی جاوید بڈھانوی، ممبر اسمبلی رفیق نیئر، چوہدری ولید انقلابی، پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی رہنما چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ، سابق وزیر اطلاعات و برقیات محمود ریاض، سابق میئر سلاو بارو کونسل صوفی محمد راسب، سابق میئر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عبدالرزاق، سابق مشیر چوہدری شعبان، سابق مشیر اطلاعات اورنگزیب چوہدری، سابق کوآرڈی نیٹر چوہدری ذوالفقار بجاڑوی، ناظم محمود،آصف قریشی، مولانا شعیب میرپوری، امام منور حسین، کونسلر فیاض حسین، سابق کونسلر چوہدری الیاس، چیئرمین بانبری مسجد چوہدری بشارت، حاجی صغیر، تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شبیر، چوہدری اظہر اطلس، چوہدری اسحاق۔حافظ وزیر، چوہدری سکندر حیات، چوہدری مظہر ڈھلہ نے ٹھیکیدار چوہدری طارق سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔