جھونپڑیوں میں آگ لگانے والا شخص گرفتار

December 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں تین ہٹی پل کے نیچے لیاری ندی کے ساتھ قائم جھگیوں میں آگ لگانے میں ملوث ملزم فہد ولد جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فہد نے بتایا کہ اس کے دیگر ساتھی بھی ان جھگیوں کے رہنے والے ہیں،ملزمان نے امداد حاصل کرنے کے لیے جھگیوں میں آگ لگائی تھی۔