طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 14ویں روز بھی بند ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں برقرار ہیں۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور تازہ پھل سبزیاں سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیاء درآمد کی جاتی ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی حکام سے منظوری ملنے کے بعد دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔