• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نکاح مکمل ہونے میں 2 گھنٹے لگ گئے تھے: ہارون شاہد کا دلچسپ انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت پاکستانی اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا کہ میرا نکاح مکمل ہونے میں تقریباً 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔

حال ہی میں ہارون شاہد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر پیش آنے والے یادگار و ناخوشگوار واقعے کے بارے میں بتایا۔

دوران انٹرویو سے اداکار سے نکاح کے موقع پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ میری اپنے نکاح سے متعلق ایک ناقابل فراموش یاد ہے کیونکہ نکاح مکمل ہونے میں دو گھنٹے لگے تھے۔

ہارون شاہد نے نکاح میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے دلچسپ قصہ سنایا اور کہا کہ میرے سسرال والے پشتو بولنے والے ہیں اور میں پنجابی بیگ گراؤنڈ سے ہوں تو ثقافتی اختلافات ہوگئے تھے، جسے دور کرنے میں کوئی 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب نکاح کے لیے گئے تو حق مہر سے متعلق غلط فہمی ہوگئی تھی۔ ہم نے نکاح نامے میں وہی حق مہر درج کیا تھا جو عام طور پر پنجابی خاندانوں میں ہوتا ہے، مگر اس پر کچھ اختلافات سامنے آیا اور اسی دن انہیں پتا چلا کہ صوبوں کے لحاظ سے حق مہر میں بھی فرق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تو یہ چیز بہت بری لگی تھی لیکن ہم آج بھی اس واقعے کو یاد کرکے ہنستے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید