• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: درجنوں افراد کا زمیندار کے گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد، ملزمان گھر سے لوٹ مار کر کے فرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا میں جائیداد کے تنازعے پر 25 سے زائد افراد نے زمیندار کے گھر پر دھاوا بول دیا، ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں لوٹ مار کی اور  خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے گاؤں الہٰ آباد کے رہائشی زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ 25 سے زائد مسلح ملزمان نے گزشتہ شب اس کے گھر پر دھاوا بولا، اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ زمیندار کے مطابق ملزمان اس کی بیٹی کا جہیز اور گھر سے دیگر تمام قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

سرگودھا شاہپور صدر پولیس نے تین خواتین سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید