• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش ہے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ ملائیشیا پر روانہ ہو گئے۔

صدر ٹرمپ نے روانگی سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کم سے اچھی طرح واقف ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اہم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے دورے جنوبی کوریا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات شیڈول کا حصہ نہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا میں آسیان رہنماؤں کے 47ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ اجلاس کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا میں ایپک اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

جنوبی کوریا میں ایپک اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ملائیشیا میں ہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر کی قیادت میں امریکی وفد اور چینی نائب وزیرِاعظم ہی لی فینگ کی سربراہی میں چینی وفد کے درمیان تجارتی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید