گوردوارا کرتارپور فوٹو شوٹ، بھارت کا پاکستان سے احتجاج

December 01, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) گوردوارا کرتارپور میں فوٹو شوٹ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان سے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گوردوارا کرتارپور میں فوٹو شوٹ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کے دوسرے سینئر ترین ڈپلومیٹ کو طلب کرکے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے وزارت خارجہ امور کے ترجمان ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے نائب ناظم الامور کو طلب کرکے بھارت میں سکھ برادری کے احساس مجروح کرنے پر احتجاج ریکارڈ کیا ہے۔