فارمیسی کالجز کے تمام مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،سیکرٹری صحت

December 01, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی،فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے 5 رکنی وفد کی قیادت پروفیسر محمد اسحاق میو نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری شاہنواز سندھیلہ بھی موجود تھے۔سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارمیسی کالجز کے تمام مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔