منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 64ملزمان کیخلاف مقدمات درج

December 01, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 64 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کے الزام میں ممتاز آباد پولیس نے عثمان، توصیف، راحیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔مختلف علاقوں سے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں13افرادکو گرفتار کر کےمقدمات درج کیے گئے ۔ مظفرآباد پولیس نے بوگس چیک کے الزام میں ملزم زبیر ، شاہ شمس پولیس نے انٹرنیٹ کیفوں پرچھاپے مارکر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے آفتاب،امجد، جاوید، افتخار، عبدالرزاق، جلال، ارسلان، عثمان وغیرہ کو قابو کیا جن کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔گلگشت اور بستی ملوک پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافرادکےخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ سٹی شجاع آبادپولیس نے مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ماجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔شجاع آباد میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں پولیس نے21افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔جلال پور پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ مخدوم رشید میں فضائی آلودگی پھیلانے پر 11افرادکے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔