ماں باپ سے بھی زیادہ بوڑھے نظر آنے والے بہن بھائی

December 01, 2021

بھارت میں دو بہن بھائی دو خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے ماں باپ سے بھی زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے شہر رانچی میں پیدا ہونے والی 13 سالہ انجلی اور ان کے بھائی کیشوو جن کی عمر صرف 6 برس ہے، دونوں ہی لاعلاج بیماریوں 'کیوٹس لکزا' اور 'پروجیریا' میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ دونوں بیماریاں پیدائشی ہیں جن میں بچے شروع سے ہی ضعیف دکھائی دیتے ہیں اور انہیں بزرگوں والی اندرونی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں،یوں تو یہ بچے عام زندگی گزار رہے ہیں لیکن درحقیقت ان کی زندگی شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔