ہاتھی کے بچے کی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

December 01, 2021

ایسی ویڈیوز جن میں کسی بھی شیرخوار جانور کو دکھایا جاتا ہے وہ ہر ایک کا موڈ ٹھیک کردیتی ہیں لہٰذا اگر آپ اُداس ہیں تو نوزائیدہ ہاتھی کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک نوزائیدہ ہاتھی کو لکڑی کی ایک دیوار پر اپنی سونڈھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ہاتھی کا بچہ دروازے کے پیچھے چُھپ کر ویڈیو بنانے والے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

وائرل ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ ہاتھی کے بچے کے لیے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔