2021 میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ اور او ایس ٹی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

December 01, 2021

یوٹیوب پاکستان نے 2021 ءکی مقبول ترین ویڈیوز کا اعلان کر دیا جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔

2021 ء میں یوٹیوب پاکستان نے متعدد ویڈیوز کا مشاہدہ کیا جو ملک میں انتہائی مقبول تھیں اور پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر چھائی ہوئی تھیں جس کے مطابق اس سال پاکستانی ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے جب کہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی اس شاندار تخلیق کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

خدا اور محبت کے سیزن تھری نے شروعات سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل ’خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر سال 2021 ء کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوونگ حاصل کی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) نے 5 ماہ جیسے کم عرصے میں یوٹیوب پر 100ملین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے جب کہ اب 10 ماہ میں او ایس ٹی کے ویوز ایک کروڑ 62 ہوچکے ہیں۔

2021: مقبول ترین ویڈیوز

1۔’خدا اور محبت‘

2۔’چپکے چپکے‘

3۔’عشق ہے‘

4۔’ارطغرل غازی‘

5۔’پوگارو (Pogaru) ‘(2021)

6۔’ایزی اینڈ کوئیک کیک ڈیکوریٹنگ ٹیوٹورئیلز فار ایوری ون

7۔’بھڑے جمپس آف بالکونی؟!

8۔’کڑیاں جوان باپو پریشان‘

9۔’مس انڈیا 2021‘

10۔’اسپیک انگلش وِدھ کڈز

پاکستان میں ویڈیوز کی فہرست میں میوزک کی اقسام میں زیادہ مکس میوزک اسٹائل شامل ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘، موسیقی راحت فتح علی خان برائے’ہر پل جیو‘ میوزک کی ویڈیوز کی فہرست میں چھائی رہی۔

2021 کے مقبول ترین میوزک ویڈیوز

1۔’خدا اور محبت‘

2۔’لٹ گئے‘

3۔’سیاں جی‘

4۔’چھوڑ دیں گے‘

5۔’8ریفلاں‘

6۔’بادشاہ‘

7۔’عشق ہے‘

8۔’پانی دی گل‘

9۔’بارش کی جائے‘

10۔’تو شاعر بنے گی‘