کنگنا رناوت نے سمانتھا کو ’خوبصورت عورت‘ کہہ دیا

December 01, 2021

بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو کے تازہ ترین فوٹ شوٹ کی کھل کر تعریف کی ہے۔

سمانتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میگزین کےلیے کرائے گئے اپنے فوٹو شوت کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس پر کنگنا رناوت نے خوب تعریف کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیملی مین اسٹار نامی میگزین کےلیے سمانتھا کی تصاویر اور ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کنگنا رناوت نے اداکارہ کے حسن کی تعریف کی۔

سمانتا نے مختلف رنگوں کے لباس میں کئی انداز میں تصاویر کھنچوائی ہیں، اس فوٹو شوٹ پر مبنی ویڈیو کو دیکھتے ہی بالی ووڈ کوئن نے لکھا ’خوبصورت عورت‘ اور ساتھ ہی دل کی ایموجی بھی لگادی، سمانتھا نے اس تبصرے کے نیچے ہی اُن کا شکریہ ادا کیا۔

سمانتھا کے فوٹو شوٹ اور ویڈیو پر بالی ووڈ کے دیگر ستاروں نے تبصرے کیے اور کھل کر تعریفیں کیں اور’مور پاور ٹو یو‘ کہا۔

کریتی سریش نے سمانتھا کی ویڈیو کی تعریف کی اور اسے دلکش قرار دیا تو تاپسی پنو نے اسے پسندیدگی کی سند عطا کی۔