• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کی ایئر پورٹ پر غلطی، مداحوں کے دلچسپ تبصرے


بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کچھ کہیں یا کچھ کریں اور وہ موضوع گفتگو نہ بنے؟ ایسا ممکن نہیں رہا۔

کنگنا رناوت منگل کی صبح ممبئی ایئر پورٹ پہنچی تاکہ شہر سے باہر جانے کے لیے فلائٹ پکڑی جاسکے۔

ایئرپورٹ ٹرمینل پر جانے سے پہلے کنگنا رناوت نے فوٹو گرافروں کو دیکھ کر خوش ہوگئیں، انہیں خوبصورت پوز دیے اور وی کا نشان بھی بنایا۔

بالی ووڈ کوئین اس دوران اپنی دھن میں مگن تھی کہ ایئر پورٹ پر ’نو ماسک، نو انٹری‘ کا سائن بورڈ نظر انداز کرگئیں۔

ان کے مداحوں نے اس بات کو نوٹس کیا کہ کنگنا رناوت نے ایئرپورٹ میں داخلے کے وقت ماسک زیب تن نہیں کر رکھا ہے۔

کنگنا رناوت کی ایئر پورٹ پر کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کو ایک فوٹو گرافر نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں واضح کیا گیا کہ کنگنا رناوت جہاں سے گزری، وہاں سے چند فٹ کی دوری پر نو ماسک، نو انٹری کا بورڈ لگا ہوا تھا، جسے اداکارہ نے درخواعتنا نہ سمجھا۔

بالی ووڈ کوئین کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لوگوں نے اس پر خوب تبصرے کیے۔

ایک نے کنگنا رناوت کی کمال بے نیازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ، نو ماسک نو انٹری کو کیا اگنور کیا گیا ہے‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کے رویے کو سیاسی جماعتوں کے ووٹرز سے اپنائے گئے رویے سے جوڑ دیا۔

صارف نے کہا کہ جیسے سیاسی پارٹی الیکشن میں ووٹ کے بعد عوام کو نظر انداز کرتی ہے، ویسے ہی کنگنا رناوت نے اس بورڈ کو اگنور کردیا ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا ایئرپورٹ پر نو ماسک، نو انٹری کا قانون عوام کے لیے ہے، ان نامور شخصیات کے لیے نہیں؟‘

یاد رہے کہ کنگنا رناوت رواں سال مئی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں اور کچھ دن بعد ہی صحتیاب ہوگئی تھی۔

تازہ ترین