• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل کی کترینہ کیف کے گھر سے نکلنے کی نئی تصاویر

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے شادی کی خبروں میں گھرے وکی کوشل اداکارہ کے گھر سے نکلتے دیکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹو گرافروں نے وکی کوشل کو پیر کو کترینہ کیف کے گھر سے نکلتے دیکھا اور کی تصاویر بھی بنائیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی آئندہ ہفتے راجستھان کے ایک ریزارٹ میں شادی کی خبریں اپنے عروج پر ہیں، تاہم ابھی تک دونوں جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

ایسے میں وکی کوشل کو کترینہ کیف کے گھر سے نکلتے دیکھا گیا ہے، متعدد فوٹوگرافروں نے اُن کی اداکارہ کے گھر سے گاڑی میں نکلتے ہوئے کی تصاویر لی ہیں۔

سردار ادھم سنگھ سمیت کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے وکی کوشل کو ان تصاویر میں ٹی شرٹ زیب تن کیے اور اپنے موبائل فون پر مصروف دیکھا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید