جنوبی افریقی متعددی امراض کے ادارے کی جانب سے ڈیٹا کا اجرا

December 01, 2021

جنوبی افریقا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے متعددی امراض نے کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متعلق ڈیٹا جاری کیا ہے۔

جوہانسبرگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا کے 9 میں سے 5 صوبوں میں اومی کرون ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ڈیٹا کے مطابق جنوبی افریقا میں نومبر میں کورونا رپورٹ ہونے والے 74 فیصد کیسز اومی کرون ویرینٹ کےتھے۔ جنوبی افریقا میں اکتوبر کے اختتام تک کورونا کی ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آ رہے تھے۔

ڈیٹا کے مطابق جنوبی افریقا میں نومبر میں اومی کرون ویرینٹ نے ڈیلٹا ویرینٹ کی جگہ لے لی تاہم افریقی ادارے نے ملک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد نہیں بتائی۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے نئی ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔