• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر سے عوامی معافی مانگ لی

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

10 کروڑ روپے کے قانونی نوٹس کے بعد صحافی نعیم حنیف نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے عوامی معافی مانگ لی۔

گزشتہ برس اداکارہ نے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا قانونی نوٹس نعیم حنیف کو اس وقت بھیجا تھا جب صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ میں صبا قمر کو 2000 کی دہائی کے اوائل سے جانتا ہوں، وہ ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو انہیں کسی مداح کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔

صحافی کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے قانون کا سہارا لیا اور انہیں ہتک آمیز الزامات پر بھاری ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔

اب صحافی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ سے دل آزاری پر عوامی معافی مانگ لی اور اعتراف کیا کہ 3 نومبر کو جو خبر میں نے دی تھی اس میں کوئی صداقت نہیں، وہ خبر حقیقت کے منافی تھی، اس کے نتیجے میں ہونے والی دل آزاری اور اداکارہ کے کردار کشی پر ان سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیانات باضابطہ طور پر واپس لے لیے اور ان الزامات سے پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید