• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ شاہد نے کاجول کیساتھ اپنے موازنے پر کیا کہا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ موازنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

نمرہ شاہد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنے موازنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں کاجول سے مشابہت رکھتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کاجول سے میرا موازنہ کیا جانا میری تعریف ہے یا نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک اداکار کے لیے یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس کی آنکھوں سے اس کے تاثرات کا اظہار ہوتا ہو۔

نمرہ شاہد نے شاہ رخ کے سالیاں، شہادت، بھولی بانو، ڈر خدا سے، رومیو ویڈز ہیر، کھٹی میٹھی لو اسٹوری اور آئے مشت خاک جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید