انسداد غربت میں حکومتی اقدامات کی سب تعریف کرینگے، صداقت علی

December 02, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ انسداد غربت میں حکومتی اقدامات کی سب تعریف کریں گے،سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نےکہا کہ الیکشن میں دوسال باقی ہیں مگر اپوزیشن لوگوں کو نکالنے میں ناکام ہے،میزبان عبداللہ سلطان اور ہماامیرشاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی خزانے میں اگر دولت موجود ہے تو پھر ہمیں دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانے کیوں پڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ماضی میں کشکول توڑنے کی باتیں کیا کرتے تھے مگر اب ہم عالمی مالیاتی اداروں اور اپنے دوست ممالک سے سخت شرائط پر قرضے لے رہے ہیں۔ رہنماپاکستان تحریک انصاف صداقت علی عباسی نے بتایا کہ کورونا کے ابتدائی دنوں میں اس کے اثرات اور دورانیے سے سب لاعلم تھے