نذیر لاکھانی نے ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کونسل سانگھڑ کا چارج سنبھال لیا

December 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے سینئرآفیسرنذیر لاکھانی نے ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کونسل سانگھڑ کا چارج سنبھال لیا بعد ازاں مختلف محکمہ جاتی سربراہان کی میٹنگ میں نذیر لاکھانی نے کہاکہ سانگھڑ میں صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے تمام محکمہ جاتی سربراہان سے کہا کہ وہ خود اور اپنے ماتحت ملازمین کو دفتر کی پابندی یقینی بنا ئیں۔