لوئر سندھ میں گنے کی قلت‘ مڈل مینوں نے قیمتیں بڑھا دیں

December 02, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) دسمبر کے پہلے ہی روز خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے چینی کے ایکس ملز ریٹ کم کر کے 87روپے کلو کر دیئے ہیں جبکہ لوئر سندھ میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 84روپے سے ساڑھے 84روپے کلو ہیں‘ حالانکہ جنوبی پنجاب کا گنا مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کے ریٹ جو پنجاب میں کم از کم 225روپے ہیں مگر انہیں تین سو روپے سے ساڑھے تین سو روپے من تک مڈل مینوں سے گنا خرید کر ملیں چلانا پڑ رہی ہیں۔ پنجاب میں بھی 225روپے کم سے کم امدادی قیمت والا گنا اڑھائی سو سے 280روپے فی چالیس کلو گرام تک ملنے لگا ہے۔