• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا قوم کو بیوقوف بنانے کا فارمولا بےسود ہو چکا، ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، حکومت کا قوم کو بیوقوف بنانے کا فارمولا  بےسود ہو چکا ہے۔ 

ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان بدترین بدامنی اور پرتشدد واقعات کی زد میں کیوں ہے؟ پی ٹی آئی دور میں بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی۔ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق اس حکومت میں بلوچستان میں دہشت گردی میں 70 فیصد اضافہ ہوا، گوادر کے عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی پر بہتان تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

قومی خبریں سے مزید