• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر نئے سال کی سب سے بڑی لو اسٹوری ’’ہمراہی‘‘، دانش تیمور اور حبہ بخاری مرکزی کردار میں

انتظار کی گھڑیاں سمٹتی جا رہی ہیں اور ناظرین کے دلوں میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے، کیونکہ جیو ٹی وی نئے سال کی سب سے بڑی لو اسٹوری ”ہمراہی“ پیش کرنے جا رہا ہے۔ 

محبت، احساس اور جذبات سے لبریز یہ ڈرامہ اسکرین پر ایک ایسی کہانی لے کر آرہا ہے جو ناظرین کے دلوں میں دیر تک بسی رہے گی۔ 

ڈرامہ کے مرکزی کردار نبھا رہے ہیں مقبول اداکار دانش تیمور، جن کے ساتھ نظر آئیں گی ہر دلعزیز اداکارہ حبہ بخاری۔ یہ جوڑی ایک لازوال محبت کی داستان کو اس قدر خوبصورتی سے پیش کرے گی کہ ناظرین اسے مدتوں یاد رکھیں گے۔ 

اس شاہکار ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر ہیں معروف ہدایتکار بابر جاوید، جبکہ اس کی شاندار تحریر زنجبیل عاصم کے قلم کا کمال ہے، جنہوں نے محبت، شدت اور احساسات کی دنیا کو نہایت عمدگی سے لفظوں کا روپ دیا ہے۔ 

جیو اور بابر جاوید کی مشترکہ پیشکش ”ہمراہی“ ایک ایسی محبّت بھری کہانی ہے جو دیکھنے والوں کو امید، روشنی اور رومان پرور جذبوں کی نئی دنیا سے روشناس کروائے گی۔ 

 ڈرامے کی پہلی جھلک، پوسٹر اور گیت نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، چند گھنٹوں میں جہاں لاکھوں کی تعداد میں ناظرین نے اسے پسند کیا اور اب وہ اس انتظار میں ہیں کہ آخر یہ خوبصورت کہانی کب جیو ٹی وی کی اسکرین پر نظر آئے گی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویوزکی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ڈرامے کے اندر دکھائی جانے والی رومانٹک جوڑی کو بھی بیحد پسند کیا جا رہا ہے، جو اس سیریل کی کامیابی کی ایک مضبوط نوید ہے۔ 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، بس اب ناظرین کو تھوڑا سا انتظار مزید کرنا ہوگا، کیونکہ محبت کی یہ انوکھی داستان سال 2026 کی سب سے بڑی رومانٹک پیشکش ثابت ہونے جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید