• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ آگئی

سری لنکن کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

سری لنکن کرکٹ کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کےلیے سنہالیز اسپورٹس کلب (ایس ایس سی) گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں۔

ایس ایس سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میزبان وینیوز میں شامل ہے، جہاں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ 7 فروری 2026ء کو ہوگا۔

ایس ایس سی گراؤنڈ میں جدید ترین فلڈ لائٹ سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے، 630 ایل ای ڈی فلڈ لائٹس 6 بلند ٹاورز پر نصب کی جا رہی ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور آفیشلز کے دفاتر اپ گریڈ کیے جارہے ہیں، ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے براڈ کاسٹ کنٹرول رومز اور کمنٹری رومز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید