دبئی میں سڑک پر کرتب دکھانے والے ایک اور ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ جبکہ گاڑی ضبط کر کے ڈرائیور پر 10 ہزار درھم جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
اس حوالے سے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی ضرورت سے زیادہ شور پیدا کر رہی تھی۔ گاڑی کے کرتب نہ صرف پریشان کن بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔
دبئی پولیس کے مطابق متنازع مواد شئیر کرنے پر بھی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔