ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان یمن معاملے میں مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت اور یمن کی وحدت و علاقائی سالمیت سے وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے مثبت اقدامات یمن میں امن قائم کر سکتے ہیں، یمن کے مسئلے پر سعودی اور اماراتی قیادت کی دانائی قابلِ تحسین ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی کوششیں خطے میں امن کی مشترکہ خواہش کی عکاس ہیں، پاکستان خطے میں دیرپا امن اور اتحاد کے فروغ کے لیے کردار پر تیار ہے۔