یو ای ٹی میں آل پاکستان ڈرامہ فیسٹیول

December 02, 2021

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں یونیورسٹی کی ڈرامیٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام پانچویں آل پاکستان ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز کی سوسائٹیز نے خاکے پیش کئے ۔ فیسٹیول کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔