نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد

December 02, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق سول لائن پولیس کو بدھ کی شب ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے نشے کے عادی شخص کی لاش ملی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔