ملک مہنگائی کا شکار ہے لیکن اچھے دن آنے والے ہیں، روبینہ اختر

December 02, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ملک مہنگائی کا شکار ہے لیکن اچھے دن آنے والے ہیں،عمران خان کی دن ،رات اسی کوشش میں ہیں کہ ملکی مسائل کوحل کر کے مہنگائی ودیگر مسائل کا خاتمہ کیا جائے،خانیوال کے حلقہ پی پی206میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے کطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں خانیوال کی عوام نورین نشاط ڈاہاکو ووٹ دے کر عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔16دسمبر تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہوگا۔اس موقع پر کشور تصور،نغیم النساء ،ڈاکٹر عابدہ ظفر بھی موجود تھیں۔