• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپبلکن ارکان ایران کیخلاف جنگ کی مخالفت کریں: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز---فائل فوٹو
 امریکی سینیٹر برنی سینڈرز---فائل فوٹو 

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ریپبلکن ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام کی نمائندگی کریں اور ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کریں۔

برنی سینڈرز کا یہ بیان امریکی سینیٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے والی ڈیموکریٹس کی قرارداد مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی اکثریت ایران میں جاری جنگ ختم کرنا چاہتی ہے، تاہم آج تقریباً تمام ریپبلکن ارکان نے ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہو کر جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے ریپبلکن ارکان سے سوال کیا ہے کہ وہ کب اپنے حلقوں کے عوام کی نمائندگی کریں گے اور جنگ کی مخالفت کرنے کا حوصلہ دکھائیں گے؟

واضح رہے کہ سینیٹ نے قرارداد 50 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد کی، قرارداد کے حق میں 4 ریپبلکن سینیٹرز نے ووٹ دیا۔

قرارداد میں صدر ٹرمپ سے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے یا کانگریس سے جنگ کی اجازت لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید