راحت فتح علی خان کا دبئی میں کانسرٹ کا اعلان

December 02, 2021

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس جشن کے سلسلے میں 30 دسمبر کو دبئی میں ایسا کنسرٹ سجائیں گے، جس کی مثال نہیں ملتی۔

جیونیوز سے گفتگو میں راحت فتح علی نے خدا اور محبت کے ساؤنڈ ٹریک کی ریکارڈ توڑ مقبولیت پر خدا کا شکر ادا کیا اور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی جانب سے تعریف پر ارجیت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑا زبردست کام ہو رہا ہے، ڈرامہ انڈسٹری تو مثالی پرفارمنس دے رہی ہے۔ فلم انڈسٹری بھی اچھے سینماز بننے کے بعد مزید پھلے پھولے گی۔

راحت فتح خان کا انٹرویو جمعے کی صبح پروگرام جیو پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔