وزیراعظم نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری دیدی، 6 دسمبر کو لانچنگ ہوگی

December 03, 2021

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم نے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری دید ی ہے۔

وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے۔

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائیگا جس کیلئے چاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔

ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سنٹر بھی بنائے جائینگے۔

وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا ہے،لانچنگ تقریب جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہو گی۔