گارڈن میں تشدد اور فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا

December 03, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گارڈن میںتشدد اور فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شو مارکیٹ پر موٹر سائیکل سوار تین ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ، اس دوران شہریوں نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک گولی ملزمان کی اپنے ساتھی کو لگی جسے شہریوں نے پکڑ لیا جسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ دو ملزمان زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گیا ، ہلاک ملزم کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔ملزم کے قبضے سے پانچ سے چھ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں لیکن اسلحہ نہیں ملا، پولیس نے بتایا کہ ابتداء میں اطلاع ملی تھی کہ شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوا ہے ۔