• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے 2 مطالبات مذاکرات میں رکھے جس پر حکومت آنے کو تیار نہیں: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 2 مطالبات مذاکرات میں رکھے جس پر حکومت آنے کو تیار نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک خیبر پختون خوا میں آپریشن سے متعلق آیا، کہا گیا کہ 72 گھنٹے میں صوبے کے کچھ علاقوں میں ایمرجنسی لگائی جائے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات اہم ترین معاملہ ہے، ان کو مکالمے میں شامل کیے بغیر کچھ نہیں ہو گا، ان کو شامل کیے بغیر کوئی بات حتمی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ملکی سیاست کو بہتر کرنے کے لیے ملاقات کرائی جائے، گزشتہ ملاقات کو ہم نے ابتدائیہ کے طور پر دیکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں شریک ہوئے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ پاکستان میں امن وامان برقرار رکھا جائے، حکومت کے وزیر مذاکرات سے متعلق غیر اہم باتیں کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذکرات کے 2 دور ہوئے جو بغیر نتیجہ ہی ختم ہوئے، ہمارے 2 بڑے مطالبات ہیں، پہلا بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، بانئ پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید