پاکستان میں پہلا یورپین فلم فیسٹیول 8دسمبر کو ہوگا

December 03, 2021

برسلز (حافظ انیب را شد ) پاکستان میں پہلا یورپین فلم فیسٹیول 8 سے 10 دسمبر کے دوران منعقد ہوگا۔

ʼیورپ کی ایک جھلک ʼ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران پاکستان کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، کراچی اور لاہور کے سینما گھروں میں یورپ کی 21 ایوارڈ یافتہ فلمیں پیش کی جائیں گی۔

یورپین یونین کے پاکستان میں دفتر کے مطابق یہ فیسٹیول پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ثقافتی تعاون میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دفتر کی اطلاع کے مطابق ان فلموں کو دیکھنے کیلئے داخلہ مفت ہوگا۔