روانی سے انگریزی بولتا گول گپّے والا

December 03, 2021

پڑوسی ملک بھارت میں گول گپے بیچنے والے کی انگریزی زبان میں بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران ہوگئے۔

پانی پوری ہو یا گول گپّا، ہر ایک کی پسند ہے اور یہ اسٹریٹ فوڈ کی فہرست میں سب سے زیادہ مقبول ہے، پاکستان سمیت بھارت میں جگہ جگہ گول گپّوں کے ٹھیلے اور دُکانیں نظر آئیں گی جہاں لوگ اس چٹخارے دار کھانے کا مزہ لوٹتے نظر آتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جوکہبھارت کے شہر کانپور کے گول گپے بیچنے والے شخص کی ہے۔


کانپور کے اس شخص نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی ہے اور اب وہ سڑک پر گول گپّے فروخت کررہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں گول گپے بیچنے والا شخص ’روانی سے انگریزی بولتا ہوا نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول گپے بیچنے والا شخص انگریزی زبان میں اپنی گول گپوں کے بارے میں بتارہا ہے کہ وہ کس طرح یہ سب تیار کرتا ہے اور اس کی خاصیت کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے بےحد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ویڈیو پر ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں۔