اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں نیا موڑ آگیا

December 03, 2021

سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں نیا موڑ آگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی۔ درخواست واپس لینے پر کیس خارج کردیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹنے اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا۔

وکیل اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے موکل کو عبوری ضمانت دے دی ہے، جس کے بعد اس معاملے میں عدالت عظمیٰ کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

نیب وکیل نے دوران سماعت کہا کہ یہ ان کا طریقہ کار ہے مختلف عدالتوں سے ریلیف لے رہے ہیں۔

اس پر جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ یہ ڈیکلریشن دے کر ٹرائل کورٹ ضمانت نہ دیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام کے حق آزادی کا سوال ہے، نیب کا جو بھی اعتراض ہے ٹرائل کورٹ میں اٹھائے۔

اعجاز جاکھرانی پر محکمہ تعلیم جیکب آباد میں خردبرد کا الزام ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نے نیب سے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔