اس شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکے، سارہ علی خان

December 03, 2021

بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں لہٰذا ان سے دور ہونا ان کے لیے ناممکن ہے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلدی بڑی ہوئیں اور انھوں نے زندگی میں بہت کچھ اور قریب سے دیکھا، لیکن ان چیزوں نے مجھے تیزی سے بلوغت کی منزل پر پہنچایا۔

انھوں نے اسکا کریڈٹ اپنی والدہ اور ماضی معروف اداکارہ امریتا سنگھ کو دیا اور کہا کہ ان کی والدہ نے انھیں اور ان کے بھائی کو تن تنہا پالا اور ہمیں ایک سمجھدار انسان بنایا۔


واضح رہے کہ 1980 کے عشرے میں ان کی والدہ بالی ووڈ کی انتہائی مقبول اداکارہ تھیں اور 1991 میں ان کی شادی اپنے سے کم عمر سیف علی خان سے ہوئی، لیکن یہ شادی 2004 تک ہی چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔