• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان کا سوتیلے بھائی کی پیدائش پر دلچسپ ردِعمل

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا اپنے سوتیلے بھائی کی پیدائش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے والد، اداکار سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ اُنہوں نے چار مختلف ادوار میں باپ بننے کی خوشی دیکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نےاس بات کا انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے نوزائیدہ سوتیلے بھائی سے ملیں تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب ان کا بھائی ان کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو وہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکیں، وہ بہت پیارا ہے۔'

سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو زندگی کے ہر عشرے میں ایک نئے بچے کی پیدائش ہونے پر اکثر تنگ کرتی ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ بچہ ان کے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید خوشی اور جوش و خروش لائے گا اور وہ ان کے لیے بے حد خوش ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید