• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ شادی کے 10 سال تک کبھی کھل کر نہیں ہنسیں ہونگی، سارہ علی خان

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی ابھرتی سپر اسٹار سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جب کم عمری میں اپنے والدین کی فلمیں دیکھیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کی والدہ اور والد انتہائی برے شخص ہیں۔سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بڑی صاحبزادی ہیں۔ حال ہی میں سارہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی طلاق پر کھل کر بات کرنے سمیت اپنے بچپن اور کم عمری سے متعلق بھی باتیں کی اور یہ بھی بتایا کہ بولی وڈ انڈسٹری میں انہوں نے کس طرح قدم جمائے۔سارہ علی خان نے والدین کی طلاق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے والدین کی شادی ختم ہوئی، اس وقت وہ کم عمر تھیں، تاہم جب تک ان کے والدین ایک ساتھ تھے، انہوں نے کبھی بھی اپنی والدہ کو خوش نہیں دیکھا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کی والدہ شادی کے 10 سال تک کبھی کھل کر نہیں ہنسیں ہوں گی۔سارہ علی خان نے کہا کہ ان کے والدین کی طلاق ہونے پر انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی، کیوں کہ وہ اپنے گھر کے معاملات سے بخوبی آگاہ تھیں اور کم عمری میں ہی سمجھدار بن گئی تھیں۔ان کے مطابق ایک ایسا گھر جہاں کے افراد ایک دوسرے سے خوش ہونے کے بجائے ایک دوسرے پر بوجھ بن جائے، ایسے میں علیحدگی اور طلاق ہی بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔سارہ علی خان نے کہا کہ والدین کی طلاق کے بعد انہوں نے اپنی ماں کو خوش دیکھا جو کہ ان کا حق تھا۔ان کے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں 2004میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 1991 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا، امریتا سنگھ شوہر سے زائد العمر تھیں۔سیف علی خان امریتا سنگھ سے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہیں اور اداکارہ اپنے بھائی سے بڑی ہیں۔طلاق کے 8 سال بعد سیف علی خان نے خود سے 10 سال کم عمر کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی، جن سے انہیں 2016 میں بیٹا تیمور علی خان اور 2020 میں جے علی خان ہوا۔

دل لگی سے مزید