• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی تین پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتا دیا ہے۔

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی کافی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک کپ کافی، سورج اور چاند نظر آرہا ہے۔

سارہ علی خان نےاپنی اسٹوری میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کافی، سورج اور چاند تینوں میری پسندیدہ چیزیں ہیں۔‘

واضح رہے کہ سارہ علی خان کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی، اپنی فیملی اور دوستوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر 32.7 ملین فالورز رکھنے والی اداکارہ سارہ علی خان کے مداح ان کی شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتہ سنگھ کی بیٹی ہیں جوکہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔   

تازہ ترین