انیل کپور کی جانب سے انوپم کھیر کو قیمتی چشمے کا تحفہ

December 03, 2021

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوست اور ساتھی اداکار انیل کپور نے انھیں ایک بہت ہی قیمتی گلاسز (چشمہ) بطور تحفہ دیا ہے۔

انھوں نے اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ کس طرح انیل کپور نے زور دیتے ہوئے یہ حقیقت بتائی کہ یہ گلاسسز بہت زیادہ مہنگے ہیں۔

تاہم انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے پرانے دوست انیل کپور کی جانب سے بار بار اسے مہنگا کہنے کے جملے پر برا نہیں منایا، واقعی یہ مہنگا ہے اور یہ انیل کپور کی فیاضی ہے کہ انھوں نے یہ تحفہ دیا اور یہ ہماری اچھی دوستی کی ایک مثال ہے، خدا سب کو ایسے اچھے دوست عطا کرے۔

اس ویڈیو میں انیل نظر نہیں آرہے جبکہ انوپم کھیر انکا دیا ہوا چشمہ پہن کر بھی دکھاتے ہیں، انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ تو اس چشمے کے ڈبے کو دیکھ کر ہی نروس تھے۔

اس دوران انیل نے کہا کہ مہنگا ہے بہت، اتنا مہنگا تحفہ میں نے آج تک کسی کو نہیں دیا۔ جس پر انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ دوستی بھی تو سالوں پرانی ہے، ایسے مت کہیے۔ میں پوچھونگا نہیں کہ یہ کتنا مہنگا ہے۔