سعودی عرب سے تنازع کی وجہ بننے والے لبنانی وزیر اطلاعات مستعفی

December 03, 2021

سعودی عرب سے تنازع کی وجہ بننے والے لبنانی وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا۔

لبنانی وزیر اطلاعات جارج کورداہی کے مطابق ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے استعفیٰ کا فیصلہ کیا۔

لبنانی وزیر اطلاعات نے یمن جنگ سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جس پر سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے لبنان سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کر دیے تھے۔