کپاس کی پیداوار: سانگھڑ کی سبقت برقرار

December 04, 2021

ملتان(اے پی پی)کپاس کی فصل کی پیدواری کے لحاظ سے صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑ بدستورپہلے نمبرپرہی موجودہے۔یکم دسمبر2021 تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جیننگ فیکٹریوں میں 13لاکھ14ہزار672گانٹھ کپاس پہنچی۔پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی جننگ فیکٹریوںمیں 10لاکھ317 گانٹھ کپاس پہنچی۔