رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

December 04, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن (آج) ہفتہ کو ہوگا،سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجکر 29منٹ پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12بجے لگے گا، سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2بج کر37منٹ پر ہوگا۔