سٹریٹ کرائم، ڈاکے، لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز چھین لئے گئے

December 04, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آبادمیں مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ6کاریں اور 12مو ٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں مدثرعلی،نصیر احمد خان کے موبائل،نیوٹاؤن کے علاقے میں عباس وحید، عدنان کھوکھر کے موبائل،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں محمدحسیب سرور کا موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے میں طارق محمود، خورشید احمد کے موبائل،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں رفاقت بی بی کا موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں جنید فیاض کی دوکان سے موبائل،تھانہ سول لائن کے علاقے میں عامر حسین کے گھر سے موبائل، نقدی 8000 روپے اور سروس کارڈ،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں حاجی محمد سلیم کی الیکٹرانکس شاپ سے سامان چوری جبکہ تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں وسیم ممتازسے موبائل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں کمرے میں موجود اختر علی خان اور اسکے دوستوں سے اسلحہ کی نوک پر دو لیپ ٹاپ ، 3 موبائل اور 20 ہزار روپے، آمنہ افضل، حسن ضیاء، ندیم اسلم سے موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقے میں محمد عبد الرحمن سے موبائل، نقدی 3000 روپے اور شناختی کارڈ،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں مدثر یعقوب اور اسکی ہمشیرہ سے زیورات مالیتی 450000 روپے،تھانہ سول لائن کے علاقے میں بینک سے رقم نکوانے والے جہانگیر اقبال کیانی سے 50000 روپے،راشد محمودسے نقدی 1700 روپے اور موبائل،تھانہ مورگاہ کے علاقے میں آصف اکرام سے 15000 روپے، چوہدری علی رضا کی دکان کے دراز سے نقدی 90800 روپے اور موبائل چھین لیے گئے۔ ،اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علا قے جی بارہ میں اکرام اللہ سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور تین موبائل فون مالیت 2 لاکھ 60 ہزار روپے چھین لیے ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی الیون میں ارباب منظور سے نقدی اور موبائل فون ،اسی تھانے کے علا قے آئی ٹین میں اشفاق احمد کے گھر میں دو نامعلوم افراد داخل ہو کر نقدی اور زیورات مالیت 50 لاکھ روپے چھین لے گئے ،تھانہ آئی نائن کے علا قے ایکسپریس ہائی وے پر تیمور لیاقت سے دو مسلح افراد نے موبائل فون اوراپلائیڈ فار 125 موٹرسائیکل چھین لیا ۔تھانہ بھارہ کہو کے علا قے نین سکھ میں مجاہد حسین کے گھر سے نقدی ،زیورات اور کاغذات مالیت 23 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ نیلور کے علا قےملال پل کے قریب راجہ مسعود کا سریا چوری کر لیا گیا ۔