چوک ورکرز کے حقوق کیلئے مظاہرہ

December 04, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چوک ورکرز کے حقوق کیلئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔سیکرٹری جنرل چویدری محمد یاسین نے کہا چوک ورکرز کے لیے پاکستان میں کوئی قانون سازی نہیں ، انہیں ہیلتھ کارڈ بنا کر دیئے جائیں ۔ جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرزمحمد اسلم عادل نے کہا کہ ان افراد کو کوئی سہولت بھی میسر نہیں ۔