گھریلو ناچاقی پر خاتون کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

December 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون تشویشناک حالت میں نشترہسپتال داخل، تھانہ ممتازآبادکے علاقے پیرکالونی کی رہائشی شازیہ نے زندگی خاتمہ کرنے کے لئے وافرمقدار میں نیند کی گولیاں کھا لیں۔ریسکیو1122کی مددسے ابتدائی طبی امدادکے بعد نشترہسپتال داخل کروایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اقدام خودکشی کے متعلق تفتیش کاآغاز کر دیا ہے۔