کھاد کے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کے خلاف چھاپے جاری

December 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)کھاد کے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، 15 روز میں 4064 چھاپے مارے گئے۔ 71 ایف آئی آر کروا کر 126 گرانفروش گرفتار کئے گئے۔کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر115دکانیں سربمہر، 7149900 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈیپ کھاد کے 58856 تھیلے،یوریا کے 66119 تھیلے قبضے میں لئے گئے۔اور دودان کارروائی برآمد کئے گئے یوریا کے تمام تھیلے کنٹرول ریٹس پر فروخت کئے گئے۔فرٹیلائزر ملاوٹ مافیا کیخلاف29چھاپے مارے گئے جبکہ 29مقدمات درج کروائے گئے۔