کینیا: مسافر بس دریا میں جاگری، 20 افراد ہلاک

December 04, 2021

فوٹو: اسکرین گریب

کینیا میں مسافر بس پُل سے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس سیلابی پانی میں ڈوبے پُل پر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ پائی اور دریا میں جاگری۔

پولیس کے مطابق بس میں موجود 10 افراد کو بچالیا گیا جبکہ متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بس کے مسافر وسطی کینیا کے علاقے میں شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ بس میں کتنے مسافر سوار تھے۔